حضرت محمدﷺ کے مشن سے گریز مسلمان کی شان نہیں،سید محمد اقبال

منگل 20 جنوری 2015 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء)جماعت اسلامی کراچی کے رہنما سید محمد اقبال نے کہا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد کا مضحکہ اڑانے کے واقعات مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث ہیں، محض احتجاج کر کے خاموش بیٹھ جانا اور حضرت محمد کے مشن سے گریز کرنا مسلمان کی شان نہیں۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روزالامین اپارٹمنٹ شمالی ناظم آباد بلاک ”کے“ میں جلسہ پیغام رحمة للعالمین سے خطاب کر رہے تھے جس میں معروف کالم نگار شاہنواز فاروقی، جماعت اسلامی یونین کونسل 6 کے ناظم نعمان شیخ اور حارث علی خان بھی موجود تھے۔

جلسے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر نعتیں بھی پیش کی گئیں۔ سید محمد اقبال نے کہا کہ ہم اسلامی نظام کی برکات سے محروم ہیں، یہ دنیا و آخرت دونوں کی ناکامی ہے، کامیابی کے لیے ہمیں ہر شناحت سے منہ موڑ کر حضرت محمد کی غلامی اپنانی ہوگی۔