محمد کے غلام بزدل نہیں ہوتے، ناموس مصطفی پر اپنی جانیں قربان کردیں گے، حافظ نصر اللہ عزیز

منگل 20 جنوری 2015 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) نام محمد دلوں کی دھڑکن ہے۔ اللہ کے نبی سے محبت ہمارا سرمایہ ہے۔ شریعت بہادروں کے لئے ہوتی ہے۔ محمدﷺ کے غلام بزدل نہیں ہوتے۔ اپنی جان مال دولت ناموس رسالت پر قربان کردیں گے۔ یہ بات جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری حافظ نصر اللہ عزیز نے جماعت اسلامی لانڈھی غربی زون کے تحت 36-B لانڈھی میں راجہ بلال کی رہائش گاہ پر ”محفل پیغام رحمتہ اللعالمین کانفرنس“ سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔

اس موقع پر مولانا فیض الرحمن اور مرزا ثوبان بیگ نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر امیر زون جمیل الدین قریشی، سیکریٹری شاہد انصاری نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نصر اللہ عزیز نے کہا کہ اللہ کے رسول سے محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا جز ہے۔ ناموس رسالت کے لئے اُمت مسلمہ اپنی گردنیں کٹادیں گے۔ فرانس میں توہین آمیز کارٹون کی اشاعت اسلام دشمنی اور مسلمانوں کے ایمان کو چیلنج ہے۔ اسلام امن اور آشتی کا مذہب ہے۔ حضورﷺ نے دعوت وتبلیغ کے ذریعے دین کی دعوت دی۔ مولانا فیض الرحمن نے کہا کہ حضورﷺ کی عزت اور حرمت کیلئے ہم اپنی جانیں قربان کردیں گے۔ دامن مصطفیﷺ کو تھام کر ہی اُمت کو سکون اور چین حاصل ہوسکتا ہے۔