ڈبل سواری پر پابندی پولیس کی لوٹ مار کیلئے لگائی گئی ہے،محمد اسلام

منگل 20 جنوری 2015 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام نے کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کئے جانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی قیام امن کیلئے نہیں بلکہ پولیس کی لوٹ مار کیلئے لگائی گئی ہے۔ ڈبل سواری لگتے ہی پولیس اور اہلکاروں نے اپنا لوٹ مار کا بازار گرم کیا اور غریب کی جیبیں خالی کیں۔

(جاری ہے)

حکمرانو اور انتظامیہ نے اپنی نااہلی کی تمام حدود کو پھلانگ لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈبل سواری کا امن وامان کے قیام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دہشت گردی تو کاروں ودیگر گاڑیوں سے بھی کیا جاتی ہے تو کیا حکومت ملک میں کاریں چلنا بند کرادیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ڈبل سواری پر عائد پابندی فی الفور ختم کرے اور مڈل کلاس غریب عوام کی سواری فی الفور بحال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :