ملین مارچ اُمت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرے گا، جماعت اسلامی ضلع بن قاسم

منگل 20 جنوری 2015 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے ذمہ داران اور زونل امراء اور سیکریٹریز کا ہفتہ وار اجلاس امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم محمد اسلام کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فرانس کے اخبار میں حضورﷺ کے توہین آمیز خاکوں کے اشاعت کی سخت مذمت کی گئی اور حکومت اور اسلامی حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فرانس سے تعلقات فی الفور ختم کرے اور فرانس کے سفیروں کو اسلامی ملکوں سے بے دخل کیا جائے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کراچی کے تحت 25جنوری کو ہونے والا ملین مارچ اُمت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کریگا اور ملین مارچ حضورﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا والہانہ اظہار ثابت ہوگا۔ جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے تحت ملین مارچ کی بھرپور طریقے سے تیاریاں کی جائے گی اور ہر گلی محلے سے عوام کو ملین مارچ میں شریک کرایا جائے گا۔ اور کورنگی لانڈھی الحدید سے ہزاروں افراد تاریخی ملین مارچ میں شریک ہوں گے اور ملین مارچ سابقہ مارچوں کا بھی ریکارڈ توڑ دیگا۔ اُمت مسلمہ کسی بھی قیمت پر شان رسالت کی توہین برداشت نہیں کرے گی اور حرمت رسول پر مسلمان اپنی جانیں قربان کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :