نساسک نے لاڑکانہ کے شہر کا بیڑہ غرق کردیا ہے شہر کے گلیوں میں گندگی کے ڈھیر اور گندہ پانی جمع ہوگیا ہے،حافظ احمد علی عباسی

منگل 20 جنوری 2015 23:06

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) پاکستان عوامی تحریک ضلع لاڑکانہ کا اجلاس شیخ عبدالعزیز قاسمی کی صدارت میں ہوا جس میں حافظ احمد علی عباسی، محمد بخش مغیری، علی خان، امجد علی، یونس دامراہ، رشید عباسی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقعے پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نساسک نے لاڑکانہ کے شہر کا بیڑہ غرق کردیا ہے شہر کے گلیوں میں گندگی کے ڈھیر اور گندہ پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ کئی محلوں میں اسکول جانے والے اور نماز پڑھنے کے لیے مسجد جانے والے لوگ مسائل سے دوچار ہیں لیکن افسوس انتظامیہ کو بار بار شکایتیں کرنے کے باوجود بھی مسائل حل نہیں ہورہے ، انہوں نے کہا کہ سیوریج کی صفائی وغیرہ کے لیے کام صرف اور صرف فائلوں تک محدود ہے کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے حکومت صرف پیٹ بھرنے میں مصروف ہے اور عوام عذاب کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے خصوصی طور پر یونین کاؤنسل6اور 7میں گندگی کی وجہ سے محلہ مکین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں اور یو سی انسپیکٹر صفائی کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں صفائی کا عملہ چھٹیاں اور جیالوں کے گھر میں کام کررہے ہیں لیکن صفائی کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، رہنماؤں نے انتظامیہ سے مطالبہ سے اپیل کی کہ عوامی مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے اور عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :