توہین آمیز خاکے شایع کرنا یورپی ممالک کی نااہلی ہے اور کسی بھی مذہب کی دل آزاری کرنا مناسب نہیں ہے،محمد ارشد

منگل 20 جنوری 2015 23:04

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء)نیشنل ویلفیئر آرگنائیزیشن کے صدر محمد ارشد، شبیر احمد، محمد حنیف اور دیگر نے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکے شایع کرنا یورپی ممالک کی نااہلی ہے اور کسی بھی مذہب کی دل آزاری کرنا مناسب نہیں ہے فرانس کے رسالے میں خاکے شایع کرنے پر رسالے پر پابندی عائد کی جائے اور اس عمل پر مسلمانوں سے معافی مانگی جائے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانس کے اشیاؤں کا بائیکاٹ کیاجائے اور یورپی ممالک میں جہاں ایسی حرکات ہورہی ہیں ان ممالک میں احتجاج کیاجائے۔