گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی ذمیوار فرینچ حکومت ہے، فوری طور پر کاروائی کرکے عالم اسلام سے معافی مانگے،مولانا غلام حسین میمن

منگل 20 جنوری 2015 23:04

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی ذمیوار فرینچ حکومت ہے، فوری طور پر کاروائی کرکے عالم اسلام سے معافی مانگے، جمیعت علمائے اسلام یونٹ سجاول کے امیر مولانا غلام حسین میمن،حافظ محمود راجہ، ابوالاسد کھتری،ابو صفی اللہ، جے یوآئی یونٹ مولوی عبدالرحمن کے رہنماؤں غلام مرتضیٰ ، حنیف اور مولانا شاہدسومرو ،جے یوآئی یونٹ خمیسوخان پٹھان کے امیر مولانا ڈاکٹر امین پٹھان اور دیگرنے اپنے بیان میں کہاہے کہ حضوراقدس جناب رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون دراصل شیطان کے پجاری ہیں اور ان کے خلاف کاروائی نہ کرنے والے بھی ان کے حمائتی ہیں ،دنیاکے مسلمانوں کی دل آزاری کرکے دنیاکا امن تباہ کرنے کی سازش میں ملوث ہیں،تمام مسلمان متحد ہوکر فرانس کابائکاٹ کریں،

متعلقہ عنوان :