الیکشن ٹریبونل کراچی نے وزیر اعلی سندھ کیخلاف سیدغوث علی شاہ کی انتخابی عذرداری کی سماعت 29جنوری تک ملتوی کردی

منگل 20 جنوری 2015 22:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) الیکشن ٹریبونل کراچی نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف مسلم لیگ ( ن ) کے سیدغوث علی شاہ کی انتخابی عذرداری کی سماعت 29جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سیدغوث علی شاہ نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف پی ایس29 سے ان کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذر داری دائر کی تھی لیکن سیدقائم علی شاہ نے الیکشن ٹریبونل کراچی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔ منگل کو الیکشن ٹریبونل میں ہونے والی سماعت پر سیدقائم علی شاہ کے وکیل الیکشن ٹریبونل میں پیش نہیں ہوئے اور مہلت کی درخواست دی گئی جس پر ٹریبونل نے سماعت 29جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :