ایس ایس جی سی کا( آج) سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھلے رکھنے کا فیصلہ،

سندھ اور پنجاب کے تمام صنعتی یونٹس گیس کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے رضاکارانہ طور پر 30 فیصد گیس کے استعمال میں کمی لائیں، ایس ایس جی سی حکام

منگل 20 جنوری 2015 22:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) انتظامیہ نے آج (بدھ) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایس ایس جی سی حکام نے سندھ اور پنجاب کے تمام صنعتی یونٹس سے اپیل کی ہے کہ ملک میں درپیش گیس کی قلت پر قابو پانے کے لئے وہ رضاکا رانہ طور پر 30 فیصد گیس کے استعمال میں کمی لائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ میں پیٹرول کی قلت کی افواہوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس جی سی انتظامیہ نے آج کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء کمپنی حکام نے سندھ اور پنجاب کے تمام صنعتیں یونٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں درپیش گیس کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے رضاکارانہ طور پر 30 فیصد گیس کے استعمال میں کمی لائیں۔ حکام کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کمپنی تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے تیل کی قلت اور گیس کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے تمام صنعتوں سے اپیل کی ہے کہ گیس کے استعمال میں رضا کارانہ طور پر 30 فیصد کمی لائیں۔