جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کی والدہ کی نماز جنازہ سید منورحسن کی امامت میں مسجد الہدیٰ میں ادا کردی گئی

منگل 20 جنوری 2015 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، اسلامی نظامت تعلیم پاکستان کے ڈائریکٹر مصباع الہدیٰ صدیقی اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی قیمہ دردانہ صدیقی کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ مسجد الہدیٰ نزد پاور ہاؤس چورنگی،نارتھ کراچی ،سیکٹرA-11میں ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منورحسن، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم، جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمان،الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اعلیٰ نعمت اللہ خان، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی،برجیس احمد، ڈاکٹر واسع شاکر،راجا عارف سلطان،ضلع شرقی کے امیر محمد یونس بارائی، معنم ظفر،عبدالرزاق خان،عبدالواحد شیخ، سابق ایم این اے لئیق احمد خان، الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صوبائی صدر ڈاکٹر تبسم جعفری،جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی آڈیٹر مرزا بشارت ،صوبائی ناظم مالیات محمد دین منصوری،سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا ودیگر کارکنان، سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ صحافیوں، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منورحسن نے پڑھائی۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا فانی ہے،ایک نہ ایک دن ہم سب کو دار فانی کوچ کرجانا ہے،زندگی بے وفا چیز ہے اسے مسافر کی طرح گذارنا چاہئے۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور ان کے پورے خاندان نے جماعت اسلامی کیلئے اپنے تمام اہل خانہ کو تحریک اسلامی کیلئے وقف کررکھا ہے،اس خاندان کی جماعت اسلامی کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں جس میں ان والدہ مرحومہ کا بہت بڑا کردار تھا۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور اس تحریکی خاندان کو والدہ جیسی عظیم ہستی کے انتقال پر صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :