بھارت کی قید سے رہائی پانے والے 17پاکستانی ماہی گیر وں کو ایف سی ایس آفس کراچی فش ہاربر لانے کے لئے غلام رسول شیخ اورامجد اقبال وڑائچ لاہور روانہ ہو گیا

منگل 20 جنوری 2015 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) فشرمینز کو آپریٹو سوسائٹی کے چےئرمین ڈاکٹر نثار مورائی کی ہدایت پر بھارت کی قید سے رہائی پانے والے 17پاکستانی ماہی گیر وں کو ایف سی ایس آفس کراچی فش ہاربر لانے کے لئے فشرمینز کوآپریٹو سو سائٹی کے مینجر ویلفئیر غلام رسول شیخ اور اسپشل ٹاسک فورس کے سربراہ امجد اقبال وڑائچ پر مشتمل دو رکنی وفد لاہور روانہ ہو گیا ۔

پاکستانی ماہی گیر رہائی پاکر 22جنوری کو واہگہ بارڈر پہنونچیں گے جہاں سے فشرمینز کوآپریٹو سو سائٹی کا وفد رہائی پانے والے ماہی گیروں کو اپنے ساتھ ایف سی ایس کراچی فش ہاربر لائے گا ۔ایف سی ایس کی انتظامیہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن اور پاکستانی وفاقی وزارت داخلہ سے مسلسل رابطے میں ہے ۔بھارت کی قید سے رہائی پانے والے پاکستانی ماہی گیروں کا تعلق ضلع ٹھٹھ اور سجاول کے مختلف علاقوں گھارو ، کیٹی بندر ، کھارو چھان، گھوڑا باری ، چوہڑ جمالی ،شاہ بندر اور ابراہیم حیدری کراچی سے ہے ۔

(جاری ہے)

اسماعیل سولنگی ،محمد حنیف (گھارو) اُمید علی، نذیر احمد سولنگی ، الطاف ، قربان ، سکندر ماچھی (کیٹی بندر)عارف ، کریم بخش ،محمد حسین ، صدام حسین ،اصغر علی(چوہڑ جمالی شاہ بندر )دولت خان،غلام علی پروانی شہزادو، قاسم شاہ(کھارو چھان )بلاول ولد خمیسُو کا تعلق ابراہیم حیدری کراچی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :