25جنوری کو کراچی میں تاریخی اور یادگاراجتماع کریں گے، ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر

منگل 20 جنوری 2015 22:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) قائدجمعیت علماء پاکستان ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے کہاہے کہ عظمت مصطفی ﷺ کے اظہارکے لئے 25 جنوری کو کراچی میں تاریخی اوریادگار ناموس رسالت ونظام مصطفی کانفرنس کریں گے جس میں ہزاروں عاشقان رسول تحفظ ناموس رسالت کے لئے بھرپور جدوجہد کرنے کا عزم کریں گے،جمعہ 23جنوری کو ملک بھر میں یوم عزم تحفظ ناموس رسالت منایاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے غیور غلامان رسول عربی اپنے آقاومولیٰ ﷺ کی ناموس کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ ناموس مصطفی ﷺ کی حفاظت کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے عظمت رسولﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے،25جنوری کو دنیاکو بتادیں گے کہ مسلمان نبی مکرم ﷺ سے اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں جو ہمارے ایمان کی بنیاد ہے عشق مصطفی ﷺ کے بغیر ایمان ہی مکمل نہیں مسلمان چاہے اعمال میں کتنا ہی کمزور کیوں نہ ہو مگر وہ نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، تاریخ شاہد ہے کہ مسلمانوں نے ہر دور میں شاتم رسول کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیا ہے، دنیاکی واحداسلامی نظریاتی مملکت ہونے کے ناتے پاکستان کوعالم اسلام کی قیادت کرنی چاہئے اوروزیر اعظم پاکستان کوچاہئے کہ مسلم حکمرانوں کو پاکستان مدعو کر کے کراچی یا لاہور میں بلین مارچ کاانعقاد کر یں اور اقوام عالم کویہ پیغام دیں کہ مسلمان کسی بھی خطے کا ہو نبی پاک ﷺ سے والہانہ محبت کرتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ناموس رسالتﷺپر حملہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے جسے عالم اسلام کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے سوال کیا کہ ہولو کاسٹ کی نفی کو اظہار رائے کی آزاد ی قرار کیوں نہیں دیا جاتامغرب ہوش کے ناخن لے ناموس رسول ﷺ پرحملے نہ روکے گئے تویہ عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے لہٰذااگر دنیاامن چاہتی ہے تو یورپ کے گستاخ ممالک کو توہین رسالت سے روکاجائے۔

متعلقہ عنوان :