ناموس مصطفی ﷺ کی حفاظت کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، عظمت رسولﷺ کا تحفظ مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے ، علامہ صوفی رضا محمد عباسی

منگل 20 جنوری 2015 22:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) اور مرکزی جماعت اہلسنت ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام دارالعلوم غوثیہ رضویہ میں ممتاز علماء کرام اور آئمہ مساجد کا اجلاس ضلعی صدر جے یو پی صاحبزادہ محمود احمد قادری کی زیرصدارت ہوا جس میں حیدرآباد ،قاسم آباد،لطیف آباد سے بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی، ممتاز عالم دین علامہ صوفی رضا محمد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس مصطفی ﷺ کی حفاظت کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے عظمت رسولﷺ کا تحفظ مسلمانوں کی اولین ذمہ داری ہے جمعہ23جنوری کو تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی جائے گی، مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیرقاری عبدالرشید اعوان نے کہاکہ مسلمان نبی مکرم ﷺ سے اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں کیونکہ یہ ہماے ایمان کی بنیاد ہے عشق مصطفی ﷺ کے بغیر ایمان ہی مکمل نہیں مسلمان چاہے اعمال میں کتنا ہی کمزور کیوں نہ ہو مگر وہ نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا،اس موقع پرمرکزی جماعت اہلسنت صوبہ سندھ کے امیر قاری نیازاحمد نقشبندی ،صوبائی ناظم اعلیٰ قاری محمد شریف نقشبندی، مفتی نعمت اللہ خان،مفتی محمد اسلم مدنی،صاحبزادہ محمود احمد قادری ،قاری محمد سلیمان اعوان ،سید عبدالغنی شاہ ،مولانا اشفاق مولانا افتخار نقشبندی ،قاری کمال الدین ،ناظم علی آرائیں،عبدالروف الوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ مسلمانوں نے ہر دور میں شاتم رسول کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیا ہے پاکستان کوعالم اسلام کی قیادت کرنی چاہئے وزیر اعظم پاکستان مسلم حکمرانوں کو پاکستان مدعو کر کے کراچی یا لاہور میں بلین مارچ کاانعقاد کر کے اقوام عالم کویہ پیغام دے کہ مسلمان نبی پاک ﷺ سے والہانہ محبت کرتے ہیں ناموس رسالتﷺپر حملہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے عالم اسلام اسے کسی صورت برداشت نہیں کرسکتاعلماء کرام نے سوال کیا کہ ہولو کاسٹ کی نفی کو اظہار رائے کی آزاد ی قرار کیوں نہیں دیا جاتامغرب ہوش کے ناخن لے ناموس رسول ﷺ پرحملے نہ روکے گئے تویہ عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ23جنوری جمعتہ المبارک کو سہ پہر3بجے جامع مسجد پھلیلی سے تحفظ ناموس ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت جمعیت علماء پاکستان (نورانی) ،مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے قائدین اور دیگرعلماء اہلسنت فرمائیں گے۔