شاہ لطیف ٹاؤن میں بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا،متاثرہ شخص ہسپتا ل منتقل

منگل 20 جنوری 2015 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد پولیس اہلکار پہنچ گئے اور تیزاب پھینکنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا جبکہ تیزاب سے متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔