رنچھوڑ لائن میں دستی بم حملے میں بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے

منگل 20 جنوری 2015 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں دستی بم حملے میں بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کو نامعلوم ملزمان نے سالار کمپاؤنڈ پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم افراد نے سالار کمپاؤنڈ پر دستی بم پھینکا۔ حادثے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ تحقیقاتی ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :