مولانا فضل الرحمن حکومت کی جان چھوڑیں تو ہم شامل ہونے کا سوچیں گے، نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی، خورشید شاہ

منگل 20 جنوری 2015 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن حکومت کی جان چھوڑیں تو ہم شامل ہونے کا سوچیں گے۔ نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے موقع پر ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمن نے آپ کے بارے میں کہا ہے کہ سید خورشید شاہ بتائیں کہ حکومت میں کب شامل ہورہے ہیں ایک دوسرے صآحافی نے سوال کیا کہ حکومت تیل لینے کب جارہی ہے جس پر جواب دیتے ہوئے
سید خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جب حکومت کی جان چھوڑین گے تو ہم شامل ہونے کا سوچیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پوزیشن یہ ہے کہ نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی۔