کراچی میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں، خبریں مفاد پرست عناصرکی طرف سے پھلائی گئی ہیں،شاہدخاقان عباسی،

کراچی کیلئے پٹرول کا چالیس روز کا زخیرہ موجودہ ہے، پورے ملک میں پٹرول کی سپلائی چین بحال کردی گئی ،ہے، اگلے چند دنوں میں قلت مکمل طور پر ختم ہوجائے گی،وفاقی وزیر پٹرولیم کی میڈیا سے بات چیت

منگل 20 جنوری 2015 21:11

کراچی میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں، خبریں مفاد پرست عناصرکی طرف سے پھلائی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی میں پٹرول کی قلت کے حوالے سے خبریں مفاد پرست عناصرکی طرف سے پھلائی گئی ہیں، عوام ایسی بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے مزید کہا کہ کراچی میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں ۔ پی ایس اوکے پاس انتالیس ہز ار ٹن پٹرول کا زخیرہ موجود ہ ہے اور کراچی میں پٹرول کے یومیہ طلب آٹھ سو ٹن ہے۔

کراچی کیلئے پٹرول کا چالیس روز کا زخیرہ موجودہ ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ گزشتہ روز پورے ملک میں نوہزارتین سو ٹن پٹرول فروخت کیا۔جبکہ پی ایس اوکا ہدف چھ ہزار ٹن تھا، وفاقی وزیر پٹرولیم نے مزید کہا کہ کراچی میں سی این اسٹیشن پورا ہفتہ کلی رہے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائیدوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں پٹرول کی سپلائی چین بحال کردیا گیا ہے۔

اور ڈیمانڈسے زیادہ پٹرول کی ترسیل کی جا رہی ہے۔ اگلے چند دنوں میں یہ قلت مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افوہوں پر توجہ نہ دیں اور ضرورت کے مطابق خریداری کریں۔عوام ضرورت سے زیادہ خریداری کر کے پٹرول زخیرہ کرنے سے اجتناب برتیں تاکہ پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں پٹرول پمپس پرعام روٹین سے پچاس فیصد زیادہ پٹرول کی ترسیل کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :