Live Updates

عمران خان کا افتخار چوہدری کے ہتک عزت اور 20ارب ہرجانے کیخلاف کیس لڑنے کا اعلان

منگل 20 جنوری 2015 12:13

عمران خان کا افتخار چوہدری کے ہتک عزت اور 20ارب ہرجانے کیخلاف کیس لڑنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خا ن نے کہاہے کہ چوہدری افتخار کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے اور 20ارب روپے کے ہر جانے کیخلاف کیس لڑ نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس تو ہرجانے کے لیے 20ارب نہیں ہیں اگر نوبت آئی تو وہ ارسلان افتخار سے کہیں گے کہ 20ارب دے دیں کیونکہ ارسلان افتخار نے کافی پیسے بنا لیے ہیں ۔

انہوں نے بنی گالہ سے پشاور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ سانحہ پشاور کے شہد ا کے چہلم میں شرکت کے لیے جا رہے اور کوشش کریں گے شہدا کے اہل خانہ کا کچھ دکھ کم کر سکیں اسی سلسلے میں شہید بچوں کے والدین کو وزیراعلیٰ ہاﺅس بھی بلایا ہے جہاں ان سے ملاقات ہو گی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور آصف زرداری کے دورہ حکومت سے بھی زیادہ برا ہے کیونکہ میرٹ نہیں ہے اور جو شریف خاندان کا درباری ہے وہ اوپر آجا تاہے اس کے علاوہ کوئی بھی نہیں آتااوپر ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے افتخار چوہدری کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے اور 20ارب روپے ہرجانے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ افتخار چوہدری کیخلاف کیس لڑیں گے کیونکہ 2014کے الیکشن میں چوہدری کا رول سب ےک سامنے آگیا ہے اور ان کے پاس اتنے پیسے تو نہیں ہیں کہ 20ارب روپے ہرجانہ دے سکیں اگر ضرورت پڑی تو ارسلان افتخار سے مانگ لیں گے کیونکہ انہوںنے بہت پیسے کمائیں ہیں ان کے پا س ضرور ہوںگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :