سانحہ پشاور کے شہدا کا چہلم،تعلیمی اداروں میں تعطیل،41 سکول شہدا کے نام ہونگے

منگل 20 جنوری 2015 11:04

سانحہ پشاور کے شہدا کا چہلم،تعلیمی اداروں میں تعطیل،41 سکول شہدا کے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) آرمی پبلک سکول کے شہداء کا چہلم آج وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور میں ہوگا ، عمران خان بھی شرکت کریں گے ، خیبرپختونخوا میں آج عام تعطیل ہو گی ، صوبائی حکومت کا 41 سکولوں کو آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ خیبر پختوںخوا حکومت کی جانب سے آرمی پبلک سکول کے شہداء کا چہلم آج منایا جا رہا ہے ۔

چہلم کی تقریب وزیر اعلیٰ ہاوس میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ سرکاری ، نجی سکول اور دیگر ادارے آج بند ہیں ۔ تقریب دوپہر ایک بجے شروع ہو گی جس میں شہداء کے ورثاء اور شہداء اینڈ غازی فورم پشاورمیں شامل والدین نے بھی شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی چہلم کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کے مطابق آج 29 سکولوں کو شہداء کے نام سے منسوب کیا جائے گا ۔ چہلم تقریب میں صرف پشاور سے تعلق رکھنے والے وزراء اور اراکین اسمبلی ہی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :