بنگلہ دیش ، پولیس نے چار داعش باغیوں کو گرفتار کرلیا

پیر 19 جنوری 2015 23:35

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء ) بنگلہ دیش میں پولیس نے چار داعش باغیوں کو گرفتار کرلیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میٹروپولیٹن پولیس کے جاسوسی برانچ کے ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان نے بتایا کہ دارالحکومت ڈھاکہ کے مختلف علاقوں سے کریک ڈاؤن کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے چار باغیوں سخاوت الکبیر ، انور حسین ربیع الاسلام اور نظر الاسلام کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے افراد سے لیپ ٹاپ اور داعش کے حاولے سے پمفلٹس برآمد ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :