پنجاب میں پیٹرول پمپ کسی سیاسی جماعت کے جلسے گاہ کی طرح بھرے ہوئے ہیں،حلیم عادل شیخ ،

پیٹرول بحران حکومتی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے ، پیٹرول کا بحران اتنا نہیں تھا جتنا نااہل وزیروں کی وجہ سے ہوا ہے ،صدر مسلم لیگ (ق)سندھ

پیر 19 جنوری 2015 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بلکل ناکام ہوچکی ہے پیٹرول کی قلت پر حکومتی بے بسی سمجہ سے بالاتر ہے وزیر اعظم ملکی مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرنے کی بجاء بیرون ملک دوروں پر زیادہ دہیان دے رہے ہیں ، پنجاب حکومت پیٹرول کے بحران پر قابو نہیں پاسکتی تو وہ اپنا سامان لپیٹ کر گھر چلے جائے عوامی مسائل پر کبھی بھی پیچھے نہ ہٹے ہیں نہ ہٹیں گے ، روائتی بیانات دے کر اور چند آفیسروں کو ہٹاکر حکومت اپنے جان چھڑا رہی ہے ، وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا ہے کی ذمیوار وزارتوں پر ایکشن لیا جائے گا مگر وزیراعظم کو اس معاملے پر پنجاب کے وزیر اعلی نظر نہیں آرہے ہیں جوکہ اس بحران کے ذمیوار ہیں وفاقی وزارتیں ایک دوسرے پر بحران کے الزامات لگا کر اپنی جان چھڑا رہے ہیں اور عوام کا دہیاں ہٹانے کی کوشش کی جارہے ہیں ، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے سے مک میں پیٹرول کی قلت کا کوئی بھی سبب نہیں بنتا دنیا میں کہیں اور بحران پیدا نہیں ہوا قیمتیں گرنے سے صرف پنجاب میں ہی بحران کیوں ہوا ہے وزیر اعظم اپنے بھائی کی طرف بھی دیکھیں ان کی کوتہائیاں انہیں نظر نہیں آرہی ہیں اگر اس طرح کا بحران کسی اور ملک میں ہوتا تو ساری حکومت قوم سے معافی مانگتے اور مستعفی ہوجاتی مگر ہمارے پاس تو الٹی گنگا بھ رہی ہے حکومت اپنی نااہلی کو قبول کرنے کی بجاء اور بحران کے حل کیلئے کوششیں کرنے کی بجاء ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں ، پیٹرول کا بحران اتنا شدید نہیں تھا جتنا حکومتی نااہل وزیروں کی وجہ سے بحران بن گیا حکومت اپنی کمیشن کی چکروں میں عوام کو پس رہے ہے اس معاملے میں حکومت نے اپنے روایت برقرار رکھتے ہوئے چند آفیسروں کو ہٹا کر اپنی ذمیوای پوری کر دی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ حکومت ان وزراء کا بھی احتساب کرے جنہوں نے یہ جعلی بحران پیدا کیا ہے ، اگر اس بحران کا حکومت کو پہلے سے پتہ تھا تو اس کے حل کیلئے کوششیں کیوں نہیں کی گئیں ، عوام اپنے کام چھوڑ کر پیٹرول کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں پنجاب میں پیٹرول پمپ کسی سیاسی جماعت کے جلسے گاہ کی طرح بھرے ہوئے ہیں مردوں کے ساتھ عورتوں کی بھی لمبی لائن پیٹرول پمپس پر لگی ہوئی ہے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پنجاب میں پیٹرو ل کی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیٹرول کے وزیر نے اپنے قریبی دوست اور سائبر کمپیوٹر میں کرپشن کرنے والے شخص کو ایم ڈی ، پی ایس او مقرر کیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت عوامی مفادات میں کتنی سنجیدہ ہے بحران پیدا نہیں ہوا بلکہ بحران پیدا کیا گیا ہے صرف کرپشن کرنے کیلئے اور اپنے دوستوں کو نوازنے کیلئے حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے ، انھوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں پیٹرول بحران کا نوٹس لیا جائے اور اس کی عدالتی جانچ کرائی جائے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :