سابق صدر غلام اسحاق خان کا100 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

پیر 19 جنوری 2015 23:30

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء)سابق صدر غلام اسحاق خان کا100 واں یوم پیدائش آج (منگل ) کو منایا جائے گا۔غلام اسحاق خان 20جنوری1915 ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے بطور سول افسر اپنی عملی زندگی کا آغازکیا اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے صدارت کے منصب پر فائز ہوئے ۔

(جاری ہے)

غلام اسحاق خان سیکرٹری اطلاعات ،چیئرمین واپڈا ،سیکرٹری خزانہ،گورنر اسٹیٹ بینک،سیکرٹری دفاع،وزیر خزانہ اور چیئرمین سینیٹ بھی رہے اور انہیں انکی شاندار خدمات پرستارہ پاکستان اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے بھی نواز ا گیا ۔

انہوں نے بطور صدر 58ٹوبی کا استعمال کرتے ہوئے اگست1990 ء میں پیپلز پارٹی کی اور اپریل 1993ء میں مسلم لیگ (ن)کی حکومتوں کو برطرف کیا تھا۔ وہ 27اکتوبر2006 ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔