لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے لئے 31مئی کی ڈیڈ لائن مقرر

پیر 19 جنوری 2015 23:30

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) پنجاب حکومت نے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے 31 مئی کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ،متعلقہ افسران کو مقرر ہ تاریخ تک منصوبے کو پایہ تکمل پہنچانے کے لئے سختی سے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹر ائزیشن کا منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکاتاہم اب حکومت نے اسے 31مئی تک مکمل کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔