ایپکا ایک جدو جہد کا نا م ہے ، داد محمد بلوچ

پیر 19 جنوری 2015 23:26

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء)آ ل پاکستان کلر ک ایسو سی ایشن بلو چستان ایپکا کے صوبائی صدر داد محمد بلوچ نے کہا کہ ایپکا ایک جدو جہد کا نا م ہے کیونکہ تاریخ گواہ ہے چار سال مسلسل جد وجہد کر کے حقوق حاصل کئے یہ بات انہوں نے مختلف یونٹوں اور ڈسٹرکٹ عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن ہمیں جوملی ہے ہمارے کارکنوں کی جدو جہد کی بدولت ملی ہے اس کیلئے کارکنوں نے سخت سردی اور گرم دھو پ میں جسطرح اپنے حقوق کی جنگ لڑی ہے وہ تا ریخ کا حصہ ہے اس دوران ہمیں کئی مشکلات کا سامنا کر ناپڑا مگر کسی جگہ بھی ہمارے پیروں سے لرزش نہیں آئی بلکہ اصولوں پر کہیں سودا بازی نہیں کی انہوں نے کہا کہ جد وجہد ایک اپ گریڈیشن پر ختم نہیں ہوتی بلکہ جدوجہد ہماری منزل ہے انہوں نے کہا کہ حقوق کیلئے آواز بلند کر نا ہمارا فرض ہے اکیلے اگر ہمیں کتنی بھی قربانی دینی پڑی توہم دینگے لیکن اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہونگے انہون نے کہا کہ چونکہ اب ہمیں 2اہم مسائل درپیش ہے ہاؤس ریکوزیشن اور یوٹیلٹی الاؤنس اس کیلئے بھی ہم جدوجہد کا آغاز کرینگے انہوں نے کہا کہ احتجا ج ہمارا حق ہے اس سے کوئی ہمیں روک نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ تحریک کے دوران جن تنظیموں نے ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے ہم ان کے بھی شکر گزار ہیں اور ہمیں اتحاد کا مظاہر ہ کرنا چاہئے اور اتحاد کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کیلئے کھلے ہیں۔