واہگہ بارڈ کے قریب پنجاب رینجرز کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے دونوں اسمگلروں کی شناخت ہو گئی،

شناخت کاشف ولد امین اور سرفراز ولد نذیر کے نام سے ہوئی ،دونوں کا تعلق واہگہ سے ملحقہ گاؤں بھینوں سے تھا ‘ ذرائع

پیر 19 جنوری 2015 23:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) واہگہ بارڈ کے قریب پنجاب رینجرز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں اسمگلروں کی شناخت ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈ پر اتوار کی رات اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران دو اسمگلروں نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پنجاب رینجرز کے جوانوں پر فائرنگ شروع کر دی جس پر پنجاب رینجرز کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اسمگلر ہلاک ہو گئے تھے ۔ ہلاک اسمگلروں سے 48بھارتی شراب کی بوتلیں اور ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اسمگلروں کی شناخت کاشف ولد امین اور سرفراز ولد نذیر کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں اسمگلر وں کا تعلق واہگہ سے ملحقہ گاؤں بھینوں سے تھا ۔

متعلقہ عنوان :