Live Updates

رانا ثناء اللہ کو مار خولیا کا مرض لاحق ہوچکا ہے ان کی باتیں اور انداز اسی وجہ سے پاگلوں جیسا ہے ‘اعجاز چوہدری ،

ملک کو لوٹنے اور نا حق افراد کا خون بہانے والوں کو جب جیل نظر آ رہی ہو تو رانا ثناء اللہ جیسی باتیں کرتے ہے ‘صدر تحریک انصاف

پیر 19 جنوری 2015 23:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو مار خولیا کا مرض لاحق ہوچکا ہے ان کی باتیں اور انداز اسی وجہ سے پاگلوں جیسا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے اور نا حق افراد کا خون بہانے والوں کو جب جیل نظر آ رہی ہو تو رانا ثناء اللہ جیسی باتیں کرتے ہے عمران خان کرپٹ اور لٹیروں کے خلاف لڑ رہے ہیں جس میں ان کی جیت اور لٹیروں کی ناکامی یقینی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن حق نواز اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا خون رانا ثناء اللہ کے سر ہے اس کا رانا ثناء اللہ کو حساب دینا ہوگا ،سانحہ فیصل آباد اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں رانا ثناء اللہ براہ راست ملوث ہے میڈیا کے ہوتے ہوئے ان حقائق کو نہیں چھپایا جا سکتا رانا ثناء اللہ دندناتا پھر رہا ہے اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے ،رانا ثناء اللہ کو عمران خان کے خلاف بازاری زبان استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ،عوام رانا ثناء اللہ کی اصلیت اچھی طرح جان چکے ہے وہ معصوم نہ بنیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات