خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

پیر 19 جنوری 2015 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ریلوے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ طویل اجلاس میں چیئرپرسن پاکستان ریلوے مسز پروین آغا، جنرل منیجر آپریشنز محمد جاوید انور کے علاوہ ایڈیشنل جنرل منیجرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہر منصوبے کی رفتار، اخراجات اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ رواں مالی سال کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :