کراچی میں بھتہ نہ دینے پر فیکٹری سپروائزر کا بہیمانہ قتل

پیر 19 جنوری 2015 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) کراچی میں بھتہ نہ دینے پر فیکٹری سپروائزر کو فلمی سٹائل میں قتل کر دیا گیا۔میڈیا کو موصول ہونے والی فوٹیج کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں واقع ایک فیکٹری کی ہے جہاں تین بھتہ خور فیکٹری میں داخل ہوئے اور سپروائزر سلیم الدین سے بھتہ طلب کیا۔

(جاری ہے)

سترہ منٹ کی بحث کے بعد ایک ملزم نے فائرنگ کر دی۔ یکے بعد دیگرے ماری گئی تین گولیوں کے نتیجے میں سلیم الدین موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بھتہ خور فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کو انتہائی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے لیکن پولیس ابھی تک ان کا سراغ نہیں لگا سکی۔

متعلقہ عنوان :