ملتا ن کے ضلع کرہوڑ پکا سے تعلق رکھنے والے وفد کاایم کیوا یم کے مرکز نائن زیروکا دورہ کیا ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی اراکین سے ملاقات کی،

وفد میں راوٴ محمد حسین ، راوٴ محمد اقبال ، رعنا سردار اور محمد ارشاد شامل تھے،اراکین رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین اور عارف خان ایڈوکیٹ نے وفدکوخوش آمدید کہا، الطاف حسین کا نظریہ سچائی پر مبنی ہے اور وہ پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو بلا امتیاز محروم و مظلوم عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، وفد کے اراکین کی گفتگو

پیر 19 جنوری 2015 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) ملتا ن کے ضلع کرہوڑ پکا سے تعلق رکھنے والے افرادنے پیر کی سہ پہر وفد کی صورت میں ایم کیوا یم کے مرکز المعروف نائن زیرو کا دورہ کیا اورخورشیدبیگم سیکرٹریٹ میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین غازی صلاح الدین اور عارف خان ایڈوکیٹ سے ملاقات کی۔وفد میں راوٴ محمد حسین ، راوٴ محمد اقبال ، رعنا سردار اور محمد ارشاد شامل تھے۔

وفد کے اراکین نے کہا کہ الطاف حسین نے 2006ئمیں کرہوڑ پکا میں فکر انگیز خطاب کیا تھا جس کے بعد سے ہماری دلی خواہش تھی کہ ہم الطاف حسین کی رہائشگا ہ کا دورہ کریں اور آ ج اللہ تعالیٰ نے ہماری یہ خواہش پوری کردی ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا نظریہ سچائی پر مبنی ہے اور وہ پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو بلا امتیازرنگ ، نسل ، مذہب ، زبان اور علاقے ملک کے محروم و مظلوم عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پراراکین رابطہ کمیٹی نے وفدکے اراکین کو خوش آمدید کہا او ر الطاف حسین کی جانب سے خیر مقدمی پیغام دیا ۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے وفد کے اراکین سے کہا کہ الطاف حسین نے اول روز سے ہی ملک میں غریبوں و مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کی ہے اور اس کی پاداش میں انکے ہزاروں ساتھیوں بشمول انکے بڑے بھائی ناصر حسین اور جواں سال بھتیجے عارف حسین کوبھی بیدردی سے شہید کردیا گیا ۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے وفد کے اراکین کا نائن زیرو آمد پر شکریہ اداکیا ۔اس موقع پرمتحدہ سوشل فورم کے رکن راوٴتسلیم اور پنجاب کمیٹی کے رکن سلیم رزاق بھی موجود تھے۔