یہودونصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے قرآن پاک کا فیصلہ ہے ان سے بچا جائے ، ثروت اعجاز قادری ،

حکومت پاکستان کے سفیر کو پیرس سے بلا کر سفارتی تعلقات ختم اور پیرس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک بدر کرے

پیر 19 جنوری 2015 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکون پر حکومت عشق رسول سے سرشار ہوکر فیصلے کرئے ،یہودونصاریٰ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے قرآن پاک کا فیصلہ ہے کہ یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دشمن ہیں ان سے بچا جائے ،حکومت پاکستان گستاخانہ خاکوں کے خلاف سخت لائحہ عمل کا اعلان کرئے،ترکی کے سربراہ کی طرح وزیر اعظم نواز شریف کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ توہین آمیز خاکوں کے خلاف نفرت کااظہار کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر کو پیرس سے بلا کر سفارتی تعلقات ختم اور پیرس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدرکریں، حکومت نے ملک کے عوام کی ترجمانی نہیں کی تو عوام کے غم وغصے سے محفوط نہیں رہ سکیں گے، سرکار دو عالم ﷺ کی ناموس کو ہر مسلمان اپنے مال ،ماں باپ اور اولاد سے زیادہ عزیز سمجھتا ہے دین اسلام میں گستاخ رسول چاہے کافر ہو یا مسلم اس کی سزا صرف موت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علماء ومشائخ عظام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غیرت ایمانی کا تقاضہ ہے کہ توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے رسالے اورپیر س سمیت توہین آمیز خاکوں کی حمایت کرنے والے ممالک کے خلاف مسلم ممالک کے سربراہان آواز بلند کریں اور ایسے اقدامات کریں کہ پھر کوئی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے ،انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی گستاخانہ خاکوں پر خاموشی مسلم اُمہ میں تشویش پیدا کررہی ہے ،او آئی سی مسلم اُمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے یہود وہنود کے شرمناک فعل کا بھرپور انداز میں جواب دے ،ایسی او آئی سی کی ضرورت نہیں ہے جو مسلمانوں کے مذہبی جذبات واحساسات کی ترجمانی اور باطل قوتوں کے خلاف آواز حق بلند نہ کرسکے ،ثروت اعجاز قادری نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان توہین آمیز خاکوں کے خلاف مسلم ممالک کے سربراہان کا ہنگامی اجلاس بلائے تاکہ توہین آمیز خاکوں کے خلاف مسلم ممالک کا لائحہ عمل سے مغرب کو بھرپور جواب دیا جاسکے مسلم ممالک کے اجلاس میں توہین آمیز خاکوں کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے یہودیوں کے ناپاک عزائم کے خلاف آواز بلند کی جائے۔

متعلقہ عنوان :