ڈیرہ مراد جمالی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی

پیر 19 جنوری 2015 23:06

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء ) ڈیرہ مراد جمالی میں بھی دیگر شہروں کی طرح گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر انجمن طلباء اسلام کے زیرے اہتمام ایک ریلی نکالی گئی جس کی صدارت فقیر ارشاد علی ابڑو نے کی ریلی حسینی چوک سے برآمد ہوئی جو کہ قومی شاہرہ سے ہوتی ہوئی بس اڈہ ،جتک چوک،مزدور چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب نصیرآبادکے سامنے پہنچ کر جلوس کی شکل اختیار کر لی اور دھرنا دیادھرنے کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے محمدوارث ابڑو ،فقیر عبدالجلیل ابڑو ،مولوی نواب ڈومکی ،مولوی داؤد نقشندی ،مولوی رستم نورانی،فقیر گل میر حسینی ،فقیر کریم بخش حسینی اور دیگر مقررین نے کہا کہ بنی پاک کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کر ئے گئے حضور ﷺ کی شان پہ ہماری جان بھی قر بان ہیں آج سوسال گزر نے کے بعد بھی مسلمانوں کے دلوں سے آقا دوجہاں ﷺ محبت ایک زرہ بھی کم نہیں ہوئی ہیں آج بھی دنیا کا ہر مسلم آپ ﷺ کی حرمت پہ جان قر بان کرنے کے لئے تیار ہیں حضرت محمد ﷺ کے غرت مند امتی جب تک زندہ ہے تب تک ان کفری گستاخیوں کی ہر میدان مین ہر طرح کی بھر پور مذمت کرنے کے لئے دلوں جان سے تیار ہیں کسی بھی گستاخ کی زبان اس کے حلق کھینچ کر نکال دے گئے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلفور فرانس سفارت خانے بند کر کے ان سے تمام تعلقات ختم کیئے جائیں اور ایسے گستاخوں کو سخت سزائیں دلانے کے لئے اقدامات کیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :