سینیٹ میں ایم کیو ایم کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پٹرول کی قلت کے معاملے پر تحریک التواء جمع کرا دی گئی

پیر 19 جنوری 2015 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) سینیٹ میں ایم کیو ایم کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پٹرول کی قلت کے معاملے پر تحریک التواء جمع کرا دی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایم کیو ایم کے رکن سینیٹر سید طاہر حسین مشہدی کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا کہ عوام کو درپیش اس اہم مسئلے کو ایوان کی کارروائی روک کر زیر بحث لایا جائے ۔