حکومت نے کبھی کسی سیاست دان کا فون ٹیپ کرنے کا نہیں کہا اور نہ ہی ارکان پارلیمنٹ اور صحافیوں کے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں ،ڈائریکٹر آئی بی ،
فون ٹیپ کرنے سے کراچی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کئی عسکریت پسند گرفتار کئے گئے ہیں ، آفتاب سلطان کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ ، کمیٹی نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے فون ٹیپ کرنے کے معاملے پر ڈی جی آئی بی سے 10روز میں رپورٹ طلب کرلی
پیر 19 جنوری 2015 23:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان نے کہا ہے کہ حکومت نے انہیں کبھی کسی سیاست دان کا فون ٹیپ کرنے کا نہیں کہا اور نہ ہی ارکان پارلیمنٹ اور صحافیوں کے فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق سینیٹر طاہر مشہدی کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں سابق وزیرخزانہ سلیم مانڈوی والا کے ٹیلی فونز ٹیپ کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا تھا۔
ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان نے اجلاس کے دوران کمیٹی کو بتایا کہ ان کی جانب سے کبھی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا فون ٹیپ کرنے کی ہدایت نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی ان کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کے حوالے سے کوئی علم ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ ان کے دستخط کے بغیر کوئی فون ٹیپ نہیں کیا جاسکتا ہے۔آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ فون ٹیپ کرنے سے کراچی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کئی عسکریت پسند گرفتار کئے گئے ہیں اور جن لوگوں کے فون ٹیپ کیے جاتے ہیں ان میں 98 فیصد دہشتگردی میں ملوث ہوتے ہیں۔
ڈی جی آئی بی نے کہاکہ کسی بھی سویلین کا فون ٹیپ کیا جا سکتا ہے تاہم وزیراعظم کو وقتاً فوقتاً آگاہ رکھا جاتا ہے اس موقع پر کمیٹی نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے فون ٹیپ کرنے کے معاملے پر ڈی جی آئی بی سے 10روز میں رپورٹ طلب کرلی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.