پشاور انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کالے شیشے کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی

پیر 19 جنوری 2015 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) پشاور انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کالے شیشے کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پشاور میں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کالے شیشوں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جب کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر شہر میں موٹرسائیکل سواروں کے کالے شیشوں والے ہیلمٹ استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ پشاور میں 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی کے مزید سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت شہر میں سکیورٹی چیک پوسٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :