امریکی ٹی وی چینل کی برمنگھم کو مسلمانوں کا شہر کہنے پر آن ائیر معذرت

پیر 19 جنوری 2015 22:50

امریکی ٹی وی چینل کی برمنگھم کو مسلمانوں کا شہر کہنے پر آن ائیر معذرت

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء)امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز نے برمنگھم کو مسلمانوں کا شہر کہنے پر آن ائیر معذرت کرلی۔امریکی تجزیہ کار اسٹیو ایمرسن نے فوکس نیوز پر کہا تھا کہ برمنگھم صرف مسلمانوں کا شہر ہے جہاں غیر مسلم افراد نہیں جاتے۔

(جاری ہے)

یہ بات امریکی تجزیہ کار نے پیرس میں ہونے والے حملے کے بعد کہی تھی فوکس نیوز کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر ناظرین اور قوم سے معذرت خواہ ہیں ہمیں اپنء ناظرین کو ناراض کرنے پر پچھتاوا ہے۔

پرزینٹر جنین پیرو نے کہا کہ تجزیہ کار نے شو کے دوران کئی غلطیاں کیں، جن کی تصیحیح نہیں کی گئی تجزیہ کار کا برطانیہ کے شہر برمنگھم کو مکمل طور پر مسلمان آبادی پر مشتمل کہنا اور غیر مسلم کا اس شہر میں نہ جانا دونوں بیانات غلط ہیں انکا کہان تھا کہ دو ہزار گیا رہ کے اعداد و شمار کے مطابق برمنگھم کی بائیس فیصد آبادی مسلمان ہے۔ اورغیر مسلم کے لئے برمنگھم نو گو ایریا نہیں ہے۔