ماچھیکے آئل ڈپو سے 34.88لاکھ لٹر پٹرول کی سپلائی لاہورکے مختلف پٹرول پمپوں پر فروخت کیاگیا‘ترجمان ضلعی انتظامیہ

پیر 19 جنوری 2015 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء ) ترجما ن ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ ماچھیکے آئل ڈپو سے 34.88لاکھ لٹر پٹرول کی سپلائی لاہور میں لائی گئی اور شہر کے مختلف پٹرول پمپوں پر پٹرول کو فروخت کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پی ایس او کے104پٹرول پمپس پر 12.75لاکھ لٹر پٹرول،شیل کے 48پٹرول پمپس پر 7.73لاکھ لٹر پٹرول، ٹوٹل کے 23پٹرول پمپس پر 2.8لاکھ لٹر پٹرول،Chevron(چیورون) کمپنی کو7لاکھ لٹر پٹرول،Hascol (ہسکول)کمپنی کو 1.1لاکھ لٹر پٹرول اور APL(اے پی ایل) کمپنی کو 3.5لاکھ لٹر پٹرول کی سپلائی کی گئی ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ لا ہور میں اب پٹرول کی سپلائی اور فروخت میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے اورضلعی انتظامیہ ماچھیکے آئل ڈپو سے تیل کی مزید سپلائی کو یقینی بنا رہی ہے۔