بارش کا سبب بننے والی ہوائیں بلوچستان کے راستے ملک میں داخل،

منگل سے جمعہ تک جنوبی پنجاب ، کراچی ڈویژن ، بالائی سندھ ، اسلام آباد راولپنڈی ، فیصل آباد ، سرگودھا میں بارش، شمالی علاقہ جات میں برفباری کا بھی امکان

پیر 19 جنوری 2015 22:32

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء ) بارش کا سبب بننے والی ہوائیں بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگئیں ۔ منگل سے جمعہ تک جنوبی پنجاب ، کراچی ڈویژن ، بالائی سندھ ، اسلام آباد راولپنڈی ، فیصل آباد ، سرگودھا میں بارش جبکہ شمالی علاقہ جات میں بارش کے ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے جبکہ گلگت ، چترال اور سکردو کی پروازیں متاثر ہونے کا بھی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کے سبب بنے والی ہوائیں بلوچستان کے راستے پیر کی رات ملک میں داخل ہوگئی ہیں جس کی وج سے منگل سے جمعہ تک شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ اسلام آباد ، راولپنڈی فیصل آباد اور سرگودھا میں بدھ سے جمعرات تک بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب ، کراچی ڈویژن اور بالائی سندھ اور بلوچستان کے اکثر مقامات پر منگل سے جمعہ تک بارش کا امکان ہے ملک کے بالائی علاقوں کا جمعہ تک ان ہواؤں کے زیر اثر رہنے کا امکان ہے ۔