انٹرنیشنل اٹامک انرجی نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو محفوظ قرار دیدیا،

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیروورجنٹا نے دورہ پاکستان کے موقع پر ایٹمی پروگرام کے مختلف امور کا جائزہ لیا ، سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن نے خصوصی بریفنگ دی ، پاکستان نے کئی سالوں سے آئی اے ای اے کے قواعد وضوابط کو فالو کرتے ہوئے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں،ٹیروورجنٹا

پیر 19 جنوری 2015 22:32

انٹرنیشنل اٹامک انرجی نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو محفوظ قرار ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء ) ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی (آئی اے ای اے ) ٹیرو ورجنٹا نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو محفوظ قرار دیتے ہوئے پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا ہے ، ڈپٹی ڈی جی نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر وفاقی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کی جانب سے ڈپٹی ڈی جی آئی اے ای اے کو خصوصی بریفنگ دی گئی جس میں پاکستان کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بتایا گیا اس دوران ٹیروورجنٹا نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے نیوکلیئر پروگرام کو محفوظ بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں اس حوالے سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن کو کسی قسم کے کوئی تحفظات نہیں ہیں جبکہ بعض عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے غیر محفوظ ہونے کے حوالے سے جاری ہونے والی خبریں حقائق کے برعکس ہیں ۔

انہوں نے پاکستان کو آئی اے ای اے میں بطور بورڈ ممبر موثر کردار ادا کرنے پر بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان نے کئی سالوں سے آئی اے ای اے کے قواعد وضوابط کو فالو کرتے ہوئے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :