پی ایس او نے 9ہزار میٹرک ٹن پیٹرول پنجاب روانہ کر دیا
پیر 19 جنوری 2015 22:31
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) پاکستان اسٹیٹ آئل نے پیرکے روز 9ہزار میٹرک ٹن پیٹرول پنجاب روانہ کر دیا ہے، آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب کیلئے 300 آئل ٹینکرز روانہ کر دئیے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
پاکستان اسٹیٹ آئل کا کہنا ہے پیر کے روز9 ہزار ٹن پیٹرول پنجاب روانہ کردیا گیا ہے جب کہ ایس او کی جانب سے17جنوری کو 14ہزار میٹرک ٹن آئل پنجاب کیلئے روانہ کیا گیاتھا جو پنجاب کے ڈیپوز میں منگل کی صبح پہنچ جائے گا۔
کمپنی زرائع کے مطابق50ہزارٹن تیل کا ایک جہاز16 جنوری کو کراچی پہنچا جبکہ ایک اور جہاز 25 جنوری کو پہنچ جائے گا۔آل پاکستان آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن کے چیئرمین شمس شہوانی کا کہنا ہے کہ جنوری تک پنجاب میں صورتحال بہتر ہو جائیگی اور مزید 300 آئل ٹینکرز 21 جنوری کو پنجاب روانہ ہونگے۔آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیمان ترین کا بھی کہنا ہے کہ27 جنوری تک حالات معمول پر آجائے گی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.