سجاول ،علمی ادبی شخصیت اور معروف استاد سائیں عبدالعزیز جعفرانی مرحوم کی سالگرہ منائی گئی

پیر 19 جنوری 2015 22:23

سجاول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) سجاول کی تاریخ مرتب کرنے والے علمی ادبی شخصیت اور معروف استاد سائیں عبدالعزیز جعفرانی مرحوم کی سالگرہ میڈیاکلب میں منائی گئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر صحافی شفیع اللہ میمن نے کہاکہ سائیں عبدالعزیز جعفرانی ایک بہترین استاد اور علمی ادبی شخصیت تھے ان کی علمی کاوشوں اور تعلیم کے شعبے میں ایماندارانہ خدمات کا زمانہ معترف ہے ،ان کے بھرپور لب ولہجے سے مدلل اندازمیں علمی تقاریر،لیکچر ،بحث مباحثے آج بھی سب کے ذہنوں پر نقش ہیں ، وہ پوری زندگی علم کی شمع کو روشن رکھنے کے لئے کوشاں رہے ،سجاول کی تاریخ مرتب کرنے والے تاریخ نویس خود تاریخ کا روشن ستارہ ہیں،انکی کاوشوں سے سجاول میں لائبریری کا قیام عمل میں لایاگیا، انہوں نے نہ صرف تعلیم میں نصابی بلکہ غیر نصابی شعبوں کو فروغ دیااور ہزاروں شاگرد اور معتقدین پیدا کئے بلکہ اپنی اولاد کو بھی علم دوستی کا گہوارا بنایا، سائیں عبدالعزیز جعفرانی اپنی ذات میں چلتی پھرتی انسائیکلوپیڈیاتھے اور وہی صفات انہوں نے اپنی اولاد میں منتقل کیں، تقریب میں معزیزین شہراور علم دوست شہریوں نے شرکت کی۔