Live Updates

عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی پنجاب کا بجلی ، گیس اور پٹرول کی شدید قلت کیخلاف گدھا گاڑیوں پر احتجاجی مظاہرہ

کارکنوں نے سٹر ک پر دھرنا دیا ،سینہ کوبی بھی کی،مک گیا تیرا شو نواز، مک گیا تیرا پٹرول نواز، گو نواز گو، گدھا گاڑی سرکار نہیں چلے گی “کے نعرے ، بجلی ،گیس اور پٹرول کا بحران حکمرانوں کی نا اہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ شبیر سیال ، عبدالرشید بھٹی ، جمشید اقبال چیمہ و دیگر کا خطاب

پیر 19 جنوری 2015 22:11

عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی پنجاب کا بجلی ، گیس اور پٹرول کی شدید ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کی ہدایت پر پی ٹی آئی پنجاب کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر بجلی ،گیس اور پٹرول کے شدید بحران کے خلاف انصاف یوتھ ونگ اور پارٹی کارکنان نے گدھا گاڑیوں کے ہمراہ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیر سیال اور سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن کے خلاف حکومت کے خلاف نعرے درج تھے سٹر ک پر کارکنوں نے دھرنا دیا اور سینہ کوبی کرتے رہے ،کارکنوں نے مک گیا تیرا شو نواز، مک گیا تیرا پٹرول نواز، گو نواز گو، گدھا گاڑی سرکار نہیں چلے گی ،پٹرول ،گیس،بجلی چور ہائے ہائے ،عوام کا معاشی قتل بند کرو،حکمرانوں استعفیٰ دو ، ظالموں جواب دو ظلم کا حساب دو جیسے نعرے لگائے، مظاہرین سے تحریک انصاف کے قائدین شبیر سیال، عبدالرشید بھٹی ،جمشید اقبال چیمہ، زبیر نیازی، ثوبیہ کمال، شنیلا روت، سعدیہ سہیل اور ڈاکٹر عاطف الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ،گیس اور پٹرول کا بحران حکمرانوں کی نا اہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کئی دنوں سے عوام سڑکوں پر رل رہے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ،پاکستان میں اگر آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوتی تو پھر عوام کی تذلیل کرنے والی حکومت آج بر سراقتدار نہ ہوتی ، موجودہ حکومت عوام کسی سطح پر ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ثابت ہو چکی ہے ،پٹرول کا بحران تجربہ کار حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ ہے ،(ن) لیگ کے درباریوں کو منہ چھپانے کی بھی جگہ نہیں مل رہی ،رہنماؤں نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے ثابت شدہ جعلی مینڈیٹ رکھنے والی حکومت برسر اقتدار ہے عوام کو لوہے کے چنے چبائے جا رہے ہیں سوائے میٹرو بنانے کے سواء حکومت نے کوئی عوامی کام نہیں کیا ،رہنماؤں نے کہا کہ حکمرانوں کے اثاثے ملک سے باہر ہے اسی لیے وہ اپنی عوام کو انسان نہیں سمجھتے اور نہ ہی انہیں عوام کی کوئی پرواہ ہے ،مہنگائی ، بے روزگاری ،گیس،بجلی اورپٹرول کے بدترین بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ،پٹرول کی قلت سے زندگی رک گئی ہے عوام گھروں میں محصو ر ہو کر رہ گئے ہیں عام آدمی کا روزگار چھن گیا ہے ،30سالوں سے برسر اقتدار رہنے والے حکمران پینے کا صاف پانی بھی فراہم نہیں کر سکے، نواز شریف ،شہباز شریف اس بحران پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے ، نہ حکومت اور نہ ہی حکمران دوربین سے بھی نظر نہیں آ رہے ، رہنماؤں نے کہا کہ پٹرول کی قلت سے حکومتی ایجنڈوں کے کروڑوں اور اربوں روپے کمیشن سے وہ محروم نہیں ہونا چاہتے عوام کی گردن پر چھری چلا کر حکمران اپنا پیٹ بھرنا چاہتے ہیں لیکن وہ دن دور نہیں کہ حکمران عوام اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے ، پٹرول پمیپوں پر لمبی لمبی قطاروں میں لگا کر عوام کو اذیت میں مبتلا کیا جا رہا ہیں ،عوام جنازوں میں نہیں پہنچ پا رہے اور مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ رہے ہیں موجودہ حکمران عوام پر عذاب کی شکل میں مسلط ہیں ۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں عمیر گلن،سخی جٹ، شعیب، زیشان، ذاہد، ثاقب ریا ض سندھو، عبیدالرحمان، احمد علی بٹ، احمد وسیم، ملک وقار، حاجی عبدالقدوس، خواجہ ایاز، اعظم بھٹی، ڈاکٹر طاہر یاسین، اللہ رکھا بھٹی، داؤد خان، میاں حاجی صادق،بابر خان، بابا دین بھٹی، ایوب خان، وائق علی،ملک ذوالفقار، ملک لطیف، ملک شوکت، زین شیخ، میاں خالد، امین ذکی،مہر واجد عظیم، حاجی امتیاز، لکی خان، رانا اختر حسین، فواد رسول، سہیل بٹ، عرفان حسن، راجا عابد یونس، نبیل رفیق، عدیل شفیع، ملک زمان نصیب، رانا سلیم نیاز، شاہد صدیق، ڈاکٹر سیمی بخاری، عظمیٰ کاردار،وقاص افتخار بٹ، منیب اعوان،فرحان چشتی،عدنان جمیل، ملک ارشد،شیخ عمر، میاں عمر،اشتیاق ملک سمیت پنجاب ،ڈسٹرکٹ ،ٹاؤن، انصاف یوتھ، آئی ایس ایف،وومن سمیت بڑی تعداد میں عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات