پٹرول کی قلت پر حکومت کیخلاف احتجاج کریں گے،شیریں مزاری

پیر 19 جنوری 2015 21:47

پٹرول کی قلت پر حکومت کیخلاف احتجاج کریں گے،شیریں مزاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پٹرول کی قلت پر حکومت کے خلاف ملک بھرمیں احتجاج کرے گی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول کی قلت عوام پرظلم ہے،حکومت قوم پربوجھ ڈال رہی ہے،حکومت پردباؤ بڑھانے کے لیے احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج کے طریقہ کار کا اعلان جلد کریں گے،شہر بند کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی، حکومت نے خودہی بندکر دیے۔شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ آج جہانگیرترین اوراسحاق ڈارکی ملاقات کاامکان ہے،وقت دیکھ کرسڑکوں پرنکلیں گے،اس وقت دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سےمتعلق آج کےاجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا،ہم اسمبلیوں میں نہیں جارہے،جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد اگلے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :