لاہور کے بعد کراچی میں بھی پٹرول نایاب ہو گیا

پیر 19 جنوری 2015 21:29

لاہور کے بعد کراچی میں بھی پٹرول نایاب ہو گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری۔2015ء) ملک میں جاری پٹرول بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے آج پریس کانفرنس میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں پٹرول کا بحران ہے جبکہ اب یہ بحران کراچی تک پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

پٹرول بحران کے پیش نظر کراچی کے بیشتر پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں جبکہ شہریوں کی جانب سے زیادہ مقدار میں پٹرول ڈلوایا جا رہا ہے۔پٹرول ڈیلرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر کے 25 فیصد پٹرول پمپ بند ہو گئے ہیں جبکہ دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پٹرول بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور وفاقی حکومت کو فوری پٹرول فراہم کرنے کی درخواست دی ہے۔

متعلقہ عنوان :