پٹرول بحران حیران کن ہے، حکومت خاتمے کیلئے اقدامات کرے ،مو لا نا فضل الرحمن،

فرانس میں گستاخانہ خاکے چھاپنے کا اعلان مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے ، اقوام متحدہ ،عالمی اداروں کو بیان ،فیصلے کا نوٹس لینا چاہئے، پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

پیر 19 جنوری 2015 20:57

پٹرول بحران حیران کن ہے، حکومت خاتمے کیلئے اقدامات کرے ،مو لا نا فضل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) جمعیت علماء اسلام پا کستان کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت پٹرول کے بحران کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے تا کہ عوام کی قطاریں ختم ہوں اور ملک نئے بحران سے نجات پا سکے ، فرانس میں گستاخانہ خاکے چھاپنے کا اعلان مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے ، اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو اس بیان اور فیصلے کا نوٹس لینا چاہیے ا اور او آئی سی کو ہنگامی اجلاس بلاکر ایسے واقعات کے سد باب کے لیئے اقدامات کر نے چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں مو لا ناسائیں عبد القیوم ہالیجوی،مو لا نا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری ،صاحبزادہ راشد محمود سومرو ، انجینئر عبدالرزاق عابد لا کھوسے گفتگو کر رہے تھے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک سے بحرانوں حل کیلئے اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف کا عمل شروع ہو ا ہے لیکن اس میں تیزی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کابحران حیران کن ہے حکومت اس بحران کے اصل حقائق قوم کے سامنے لا ئے انہوں نے کہا کہ بجلی گیس کے بعد پٹرولیم کا بحران حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل تکالیف دینے میں مصروف ہے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ مسلمان شان مصطفی ﷺ میں کسی قسم کی گستاخی بر داشت نہیں کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ فرانس کا یہ انداز مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے متراد ف ہے انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کو اس نازک اور حساس مسئلے پرخاموشی اختیار کر کے مجرمانہ کردار چھوڑ کر ایسے واقعات کے خاتمے کیلئے اقدامات کر نے چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :