کراچی،پرویز مشرف کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا

نیوسرجن ،آرتھیو پیڈک سمیت7 طبی ماہرین بورڈ میں شامل، بورڈ کا پہلا اجلاس 21 جنوری کو ہوگا، ماہرین رپورٹ تیار کر کے بلوچستان ہائی کورٹ میں پیش کرینگے

پیر 19 جنوری 2015 18:32

کراچی،پرویز مشرف کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) سابق صدر پرویز مشرف کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ۔میڈیکل بورڈ میں نیو سرجن ،ارتھوپیڈک سمیت7 طبی ماہرین شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز پرویز مشرف کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ۔بورڈ کا پہلا اجلاس 21 جنوری کو ہوگا ۔طبی ماہرین کی ٹیم پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ تیار کریں گے ۔واضح رہے کہ اکبر بگٹی کیس میں بلوچستان ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت سے قبل پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔