حکومت نے بلوچستان کو 100فیصد ترقیاتی فنڈز فراہم کر دیے،بلوچستان کی ترقی ذاتی طورپر عزیز ہے :نواز شریف

پیر 19 جنوری 2015 11:42

حکومت نے بلوچستان کو 100فیصد ترقیاتی فنڈز فراہم کر دیے،بلوچستان کی ترقی ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ حکومت نے بلوچستان کو 100فیصد ترقیاتی فنڈ فراہم کر دیے ہیں اور حکومت بلوچستان کی ترقی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی کیونکہ بلوچستان پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑاصوبہ اور قدرتی وسائل سے مالا ما ل ہے ۔وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان ترقیاتی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کی ترقی انہیں ذاتی طور پر عزیز ہے کیونکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے اس کی ترقی سے پورے ملک کو فائد ہ پہنچے گا اور حکومت چین کی مدد سے گوادر بندرگاہ کی تعمیر کرے گی جس کی ترقی سے ملک تجارت کا مرکز بنے گا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی حکومت نے پچھلے ڈیڑھ سال میں بہترین کارگردگی کا مظاہر ہ کیاہے اس سے پہلے دور میں بلوچستان کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا ہے اور حکومت نے محدود وسائل کے باوجود بلوچستان کا مالیاتی ایوارڈ 5.11سے بڑھاکر 9.9فیصد کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ9/11نے ملک میں نے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور اب ملک کر سرازمین کو کسی کے بھی خلاف استعمال نہیں کر نے دیں گے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہی آپریشن ضرب عضب شروع کیاہے اور کے پی کے ،فاٹا ،بلوچستان سے دہشت گردوں کا مٹا کر ہی دم لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :