مشکوک این جی اوز کے عہدیداروں کے لیے احکامات جاری

پیر 19 جنوری 2015 11:07

مشکوک این جی اوز کے عہدیداروں کے لیے احکامات جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء) دہشت گردی کے پیش نظر ملک بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام مدارس اور این جی اوز پر بھی چیک رکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث مدارس کو رجسٹریشن کروانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ غیر ملکی مشکوک این جی اوز پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ وزارت داخلہ نے ایسی کئی مشکوک این جی اوز کے عیدیداران کے ویزوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جبکہ کچھ حساس اداروں کو بھی این جی اوز سے متعلق ٹھوس ثبوت ملے ہیں۔