پنجاب میں پٹرول بحران کا ساتواں روز ، عوام پٹرول کیلئے خوار
پیر 19 جنوری 2015 10:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری2015ء) پنجاب میں ساتویں روز بھی لوگ پٹرول کی تلاش میں خوار ہو رہے ہیں ۔ ہر طرف پٹرول نہ ملنے کی دہائی مچی ہوئی ہے ۔ مردوں کے ساتھ خواتین بھی پٹرول کی تلاش میں نکل پڑیں ، تو تکار پٹرول پمپس پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ۔ ایک طرف پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں ، تو تکار ، لڑائی جھگڑا ، دھکم پیل ، دھینگا مشتی ، شہری پٹرول کے حصول میں دن رات ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔
دوسری جانب ’’کسی کی جان گئی آپ کی ادا ٹھہری ‘‘کے مصداق حکومت جھوٹی طفل تسلیوں سے ڈنگ ٹپاؤ کے فارمولے پر کاربند ہے ۔ بحران کے ذمہ دار تمام تر وی آئی پی سہولتوں کے ساتھ عوام کو سڑکوں اور پٹرول پمپس پر رسوا ہوتا دیکھ رہے ہیں ۔ پٹرول ناپید ہوا تو رواں دواں زندگی منجمد ہو کر رہ گئی ۔(جاری ہے)
ہسپتال ، تعلیمی اداروں ، دفاتر جانے کے لئے شہریوں کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے ، کہیں ٹینٹ لگا کر دیوار بنا دی گئی ، کہیں ’’سیل بند ہے ‘‘ کے بورڈ آویزاں ہیں ۔
ہر طرف ایک ہی دہائی مچی ہوئی ہے ہائے پٹرول نہیں مل رہا ۔ جہاں بھی پٹرول ملنے کی اطلاع ملتی ہے شہریوں کا رش لگ جاتا ہے ، تیل نہ ملنے سے لاکھوں گاڑیاں بند ہوگئی ہیں ۔ مرد تو مرد خواتین بھی تمام کام کاج چھوڑ کر پٹرول تلاش کرتی رہیں ، اسلام آباد ، راولپنڈی کے مکین بھی قطاروں میں لگ کر اپنے صبر آزما رہے ہیں ۔ جان بہ لب مریض بروقت ہسپتال نہیں پہنچ پا رہے ، ایمبولینسز ، ریسکیو ادارے بھی پٹرول نہ ملنے کا رونا رو رہے ہیں ۔ لاہور میں بھی پمپ ملازمین اور شہری ہی ایک دوسرے سے الجھتے نظر آئے ، چھ دن سے پٹرول کے لیے مارے مارے پھرنے والے حکومت پر برس پڑے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت بتلائے کہ پٹرول کے بعد اب کس چیز کی لائن لگوائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.