منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جامع پالیسی مرتب ،تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں ' بندرگاہوں اور ڈرائی پورٹ پر انسداد منشیات فورس کے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ،منشیات کے سمگلروں اور فروخت کی نشاندہی کیلئے بڑے شہروں میں خفیہ نیٹ ورک کو مزید توسیع دی جائے گی، حکام
اتوار 18 جنوری 2015 23:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18جنوری۔2015ء) حکومت نے ملک میں منشیات کی سمگلنگ پر قابو پانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایک جامع پالیسی مرتب کی ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزات داخلہ اور منشیات کنٹرول کے حکام نے بتایا کہ تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں ' بندرگاہوں اور ڈرائی پورٹ پر انسداد منشیات فورس کے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ مسافروں اور سامان کے منشیات کی سمگلنگ کو روکا جاسکے، تربیت اور آلات کی فراہمی کے ذریعے انسداد منشیات فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
منشیات کے سمگلروں اور فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کیلئے بڑے شہروں میں انسداد منشیات فورس کے خفیہ نیٹ ورک کو مزید توسیع دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.