پی آئی اے قانونی طریقہ اختیار کرے ، دفتر خارجہ ،پاکستان نے بھارت کے ساتھ دہلی میں تعینات پی آئی اے کے ملازمین کے ویزوں کی توسیع کا معاملہ اٹھایا ہے ،ترجمان

اتوار 18 جنوری 2015 22:00

پی آئی اے قانونی طریقہ اختیار کرے ، دفتر خارجہ ،پاکستان نے بھارت کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18جنوری۔2015ء) دفتر خارجہ نے بھارت کے دارالحکومت دہلی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے دفاتر کیلئے خریدی گئی زمین کو غیر قانونی قرار دینے کے معاملے پرپی آئی اے سے کہا ہے کہ وہ قانونی طریقہ اختیار کرے۔

(جاری ہے)

اتوار کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کو کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے دفاتر کیلئے خریدی گئی زمین کو غیر قانونی قرار دینے کے معاملے پر قانونی طریقہ اختیار کرے۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارتی حکام کو نئی دہلی میں پی آئی اے کے آفس کو اپنی املاک سے متعلق ملنے والے نوٹس کے بارے میں بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ دہلی میں تعینات پی آئی اے کے ملازمین کے ویزوں کی توسیع کا معاملہ اٹھایا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان نے بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔